اردو زبان

My thinking

اردو زبان

My thinking

مجھے نھیں معلوم

میرا پاکستان 

مجھے نھیں معلوم کہ میری محبت پاکستان کے لئے کب سے ہے ؟
بچپن میں دنیا کے اسرار سمجھنے کی عمر میں ایک دن کچھ لوگ پاکستان کا پرچم اٹھائے “ پاکستان زندہ باد “ کے کے نعرے لگا رہے تھے
"یہ پاکستان زنده آباد کیا ہے ؟“میں نے پوچها  

“بیٹا پاکستان ہمارا ملک ہے ہمارا گھر ہے اور زندہ آباد "دعا" ہے جو ہم اپنے گھر کو دیتے ہیں ہمیشہ قائم رہنے کی “ 


 

بس اسی دن سے لاشعور میں یہ بات بس گئی پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس کو قائم رہنا ہے اور شاید جب سے پاکستان کے لئے گھر کی سی محبت میرے دل میں اتر گئی
اس کی زمین اسکا آسمان اس کے پہاڑ اسکے رنگ اسکے لوگ اس کی خوشیاں اور اسکے غم ہمیشہ مجھے مانوس مانوس سے لگتے ہیں اپنا پن لئے ہوئے
جانے کیوں مجھےلگتا ہے کے یہاں کے موسم بھی میرے اپنے موسم ہیں 

 بارش میں بھیگتے ہوئے آسمان کی طرف منہ اٹھا کر گرتی ہوئی بوندوں کا جو دلفریب احساس مجھے یہاں ہوتا ہے ، یہ دنیا کے اور کسی ملک میں نهیں ہوگا
جو لہراتی ہوائیں مجھے یہاں تازگی دیتی ہیں ، کہیں اور یہ تازگی مفقود ہوگئی
پاکستان پر آنے والی ہر آنچ پر میرا دل ایسے ہی جلتا ہے جیسے یہ آگ مجھ میں ہی لگی ہو  


اسکی مصیبت ہمیشہ مجھے اپنی ہی پریشانی لگتی ہے

شاید یہ سب احساس اسی محبت کا حصہ ہیں جو مجھےمیرے وطن سے ہے
مجھے یقین ہے آخر دم تک میں اپنے ملک کے لئے یہی دعا کرتا رہونگا.

“ پاکستان زندہ آباد “