اردو زبان

My thinking

اردو زبان

My thinking

پاکستان/بلوچستان میں دو جج لاپتہ ہوگئے ہیں

پاکستان/بلوچستان میں دو جج لاپتہ ہوگئے ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے کل رات دوحاضر سروس جج لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

جعفریہ نیوز نیٹورک  کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے کل رات دوحاضر سروس جج لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی جان محمد گوہر اور سینئرسول جج محمد علی گذشتہ شب سبی سے اوستہ محمد جاتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے مطابق آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جان محمد گوہر کی گاڑی نصیر آباد کے گوٹھ عبدالصمد لہڑی سے مقامی زمینداروں کو ملی ہے۔اطلاع ملنےپر انتظامیہ نے گاڑی کو تحویل میں لے کر دونوں ججوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جس کے لیے پولیس اور لیویز کے ساتھ ایف سی کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی سی آئی اے سمیت کئی دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نظرات 0 + ارسال نظر
برای نمایش آواتار خود در این وبلاگ در سایت Gravatar.com ثبت نام کنید. (راهنما)
ایمیل شما بعد از ثبت نمایش داده نخواهد شد