اردو زبان

My thinking

اردو زبان

My thinking

سعودی مفتی: دہشت گرد شیطان کے پیروکار ہیں / الفوزان کے فتوے

سعودی مفتی: دہشت گرد شیطان کے پیروکار ہیں / الفوزان کے فتوے

سعودی عرب کے وفاق علماء کے ایک سرکردہ رکن نے دہشت گرادنہ حملے کرنےوالوں کو شیطان کا پیرو قراردیا ہے                                                                                                                                                                

جعفریہ نیوز نیٹورک/ابنا: سعودی عرب کے وفاق علماء کے رکن شیخ فوزان صالح نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے نہ صرف یہ کہ جہاد نہیں ہیں بلکہ جو اس طرح کے حملے کرتے ہیں وہ شیطان کے پیرو ہیں۔
شیخ فوزان نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ جو مسلمان خدا اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے اپنے کو ہلاک نہیں کرنا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ آج جو تشدد آمیزکاروائیاں ہورہی ہیں اور جنھیں جہاد کا نام دیا جارہا ہے وہ تخریبی عمل ہے ۔ سعودی عرب کے اس عالم دین نے کہاکہ جہاد کے واجب ہونے کی کچھ شرطیں ہوتی ہیں اور اس کے اپنے احکام اور تقاضے ہوتے ہیں بنابریں جو کچھ آج ہورہا ہے وہ جہاد نہیں بلکہ تخریبی کاروائی ہے اور لوگوں کا ناحق قتل عام کیا جارہا ہے ۔ سعودی عرب کےعالم دین شیخ فوزان نے اسی طرح مصر کے شہر اسکندریہ کے کلیسا میں ہونےوالے حالیہ دہشت گردانہ بم دھماکے کی بھی مذمت کی اور اسے خیانت قراردیا.   واضح رہے کہ دنیا بھر میں زیادہ تر دہشت گردوں کا تعلق  سعودی برانڈ آف اسلام سے ہے جس کے بارے میں متعدد بار مختلف علمااور دانشوروں نے گفتگو کی ہے یہاں تک کہ مختلف ممالک میں اس قسم کے برانڈ آف اسلام کی ترویج پر پابندی لگایی گئی ہے۔

بشکریہ از ایم ڈبلیو ایم سپورٹرز ڈاٹ کام

درج ذیل وہ سوالات اور جوابات ہیں جو شیخ صالح بن فوزان یا شیخ الفوزان سے پوچھے گئے ہیں اور انھوں نے اس کا جواب دیا ہے۔ ان سوالات و جوابات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوئی بلکہ عین متن کا اردو ترجمہ صارفین و قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ان سوالات و جوابات کا عنوان بھی عین وہی ہے جو ایک عرب ویب سائٹ میں مندرج ہے اور اس کا پتہ بھی متن کے آخر مین درج ہے۔
۔۔۔۔۔۔
الشیخ صالح الفوزان: اسامہ بن لادن خوارج میں سے ہے
سوال: یہ آپ جناب کے لئے کوئی راز نہیں ہے کہ اسامہ بن لادن دنیا میں نوجوانوں کو اکسانے، مشتعل کرنے اور روئے زمین پر فساد پھیلانے میں کیا کردار ادا کررہا ہے۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کو خوارج کے زمرے میں شمار کریں جبکہ وہ ہمارے ملک (سعودی عرب) اور دوسرے اسلامی ممالک میں بم دھماکوں کی حمایت بھی کررہا ہے۔
جواب: جس کسی نے بھی اس تفکر کو اپنایا، یا کسی کو یہ فکر اپنانے کی دعوت دی، اور ترغیب دی وہ خارجی ہے اور اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ اس فکر کے حامل شخص کا نام کیا ہے اور وہ کہاں رہتا ہے۔
پس یہ ایک قاعدہ ہے کہ جس شخص نے کسی کو اس فکر کی دعوت دی اس نی درحقیقت حکام اور ولاةِ امور کے خلاف خروج کیا ہے اور مسلمانوں کو کافر قرار دیا ہے اور مسلمانوں کا خون مباح قرار دیا ہے چنانچہ وہ خوارج میں سے ہے۔
………
الشیخ صالح الفوزان اسامہ بن لادن کو خوارج میں سے گردانا:
خوارج کے سرغنون سے ہوشیار!
سوال: آپ بزرگ علماء کے بورڈ کی جانب سے لوگوں کو بن لادن، الظواہری اور الفقیہ کے خلاف جیسے خوارج کے سرغنوں سے ہوشیار کرنے کی غرض سے یہ فتوے کیوں نہیں دیتے تا کہ اکثر لوگ بالخصوص نوجوان، ان سے دھوکہ نہ کھائیں؟

جواب: ظاہری امر یہ ہے کہ بزرگ علماء کے بورڈ نے متعدد بیانات میں اس قسم کے اعمال اور ان اعمال کو اپنانے والے اشخاص کی مذمت کی ہے اور ان کے ضمن میں ان لوگوں کی بھی مذمت کی گئی ہیں جو ان اعمال کی تدبیر کرتے، اس کے لئے راہ ہموار کرتے اور منصوبہ بندی کرتے ہیں اور اس فکر میں داخل ہوتے ہیں اور اس میں شک نہیں کہ تدبیر و انتظام و منصوبہ بندی کرنے والوں میں المسعری، فقیہ اور اسامہ بن لادن ہی  شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔
اسلامی ممالک میں دھماکے:
سوال: کیا اسلامی ممالک میں دھماکے کرنے والے خوارج ہیں؟
جواب: ہر صورت میں یہ اعمال روئے زمین پر فساد پھیلانے اور حرث و نسل کے قتل و تباہی، بے گناہ انسانوں کے خلاف جارحیت اور مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ افعال خوارج کے شدید ترین افعال میں سے ہیں۔ خوارج کبھی ایسے اعمال کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں؛ کیونکہ خوارج جنگوں میں مسلمانوں کے آمنے سامنے آتے تھے اور لڑتے لیکن یہ لوگ خیانت کرتے ہیں اور لوگوں کو سوتے میں نشانہ بناتے ہیں جبکہ وہ نہتے ہوتے ہیں اور لوگوں کے مکان مکینون کے ساتھ ہی منہدم کردیتے ہیں۔ کیا یہ خوارج کا فعل ہے؟ نہیں! بلکہ یہ افعال قرامطہ سے بہت ملتے جلتے ہیں جبکہ خوارج اس قسم کے غدر اور خیانت سے بیزاری کا اظہار کرتے ہین. یہ خوارج کا فعل نہیں ہے۔
جاری ہے                                                                                                                                                    
فتاوى الشیخ صالح الفوزان فی أسامة بن لادن وخوارج

نظرات 0 + ارسال نظر
برای نمایش آواتار خود در این وبلاگ در سایت Gravatar.com ثبت نام کنید. (راهنما)
ایمیل شما بعد از ثبت نمایش داده نخواهد شد