اردو زبان

My thinking

اردو زبان

My thinking

بر صیصائے عابد


 بر صیصائے عابد

بنى اسرائیل میں ایک نامى گرامى عابد تھاجس کا نام ''بر صیصا'' تھا(1)

برصیصا نے طویل عرصے تک پروردگار کی عبادت کى تھى جس کى وجہ سے وہ اس مقام پر پہنچ گیا تھا کہ جان بلب مریضوں کو اس کے پاس لایاجاتا تو اس کى دعا سے تندرست ہو جاتے ۔

ایک دفعہ ایک معقول گھرانے کى عورت کو اس کے بھائی اس کے پا س لائے اور طے پایا کہ کچھ عرصہ تک وہ عورت وہیں رہے تاکہ اس کو شفا حاصل ہو_

اب شیطا ن نے اس کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی ٹھانی اور اسے  اپنے دام میں اسیر کیا حتی کہ اس نے اس عورت کے سا تھ زیادتى کى اور اب شیطان عابد کی پاس آیا اور کها که اب کیا کروگے اب تو اس کی بهائی آئیں گے اور تجهے زنده نه چهوڑیں گے

عابد نے گڑگڑا کر کها: تو اب تم بتاؤ میں کیا کروں؟

شیطان نے کها: سیدہی سی بات ہے۔ اس عورت کو قتل کرو اور اپنے بستر کی نیچے زمین کھودلو اور اسے دفن کرو.

عابد نے ایسا ہی کیا اور شیطان اس عورت کی بهائیون کے پاس پهنچا اور انهیں ماجرا کهہ سنایا۔ وه نہ مانے تو شیطان نے کها: میری ہمراه آؤ میں تمهیں اس کا مدفن دکهاتا ہوں. چنانچه وه شیطان کے ہمراه عابد کے اڈے پر پہنچے اور زمین کود کر لاش نکال ڈالی . یہ خبر سارے شہر میں پھیل گئی اور امیر شہر کے کانوں تک بھی جا پہنچى.

امیر حقیقت حال جاننے کی غرض سے کچھ لوگوں کو ساتھ لے کر چلا۔ پوچھ گچھ کے پعد اس کا جرم ثابت ہؤا تو اس کو اس کى عبادت گاہ سے کھینچ کر باہر لایا گیا۔ اور اقرار گناہ کے بعد اسے سولى پر چڑھائے جانے کا حکم سنایا گیا۔

برصیصا جس وقت وہ سولى پر چڑھایا جانے لگا تو شیطان سامنے نمودار ہؤا اور کہا: میں نے تجھے اس مصیبت میں پھنسایا ہے،اب اگر جو کچھ میں کہوں وہ مان لے تو میں تیرى نجات کا سامان فراہم کر تا ہوں۔

عابد نے کہا میں کیا کروں ،اس نے کہا میرے لئے تیرا صرف ایک سجدہ کافى ہے۔

عابد نے کہا: جس حالت میں تو مجھے دیکھ رہا ہے اس میں سجدہ کر نے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شیطان نے کہا: اشارہ ہى کافى ہے۔

عابد نے گوشہ چشم یا ہاتھ سے اشارہ کیا اور اس طرح وه  شیطان کے سامنے سجدہ بجا لایا اور اسى وقت سولی پر چڑہایا گیا اور مرگیا.

یون تزکیه نفس نه کرنے والا عابد اس دنیا سے کافر ہوکر رخصت ہؤا.


(1)اس واقعہ کو بعض مفسرین نے سورہ حشر کی آیات 16 اور 17، کے ذیل میں بیان کیا ہے۔


نظرات 0 + ارسال نظر
برای نمایش آواتار خود در این وبلاگ در سایت Gravatar.com ثبت نام کنید. (راهنما)
ایمیل شما بعد از ثبت نمایش داده نخواهد شد