اردو زبان

My thinking

اردو زبان

My thinking

روزہ کی اہمیت کے

http://www.rizvia.net/images/stories...6795989752.gifالسلام علیک یا شهر الله الاکبر و یا عید اولیائه********************روزہ کی اہمیت کے متعلق نبی اکرم (ص) کی چند احادیثhttp://www.rizvia.net/images/stories/untitledgool.bmpروزه بدن کی زکواة:قال رسول الله صلى الله علیه و آله وسلم :لکل شیئى زکاة و زکاة الابدان الصیام.رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: ہر چیز کے لئے زکواة ہے اور بدن کی زکاة روزه ہے.(الکافى، ج 4، ص 62، ح 3 )روزه آتش دوزخ کی ڈهالقال رسول الله صلى الله علیه و آله وسلم :الصوم جنة من النار.رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: روزه جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈهال کی حیثیت رکهتا ہے.«یعنى روزه رکهنے کے واسطے سے انسان آتش جہنم سے محفوظ ہو جاتا ہے(الکافى، ج 4 ص 162 ) روزه کی اہمیتقال رسول الله صلى الله علیه و آله وسلم :الصوم فى الحَرِّ جہادرسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: گرمی میں روزه رکهنا جہاد ہے.(بحار الانوار، ج 96، ص 257 )روزے کی جزا
قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:قال اللہ تعالى الصوم لى و انا اجزى بهرسول خدا نے فرمایا کہ خدا نے فرمایا ہے: روزہ میرے لئے ہے (اور میرا ہے) اور اس کی جزا میں ہی دیتا ہوں.(وسائل الشیعة ج 7 ص 294، ح 15 و 16 ; 27 و 30 )طعام و شرابِ جنت نوش کرنے والےhttp://www.rizvia.net/images/stories/cvc.bmp
قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:من منعه الصوم من طعام یشتهیه کان حقا على اللہ ان یطعمه من طعام الجنة و یسقیه من شرابها.رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جس شخص کو روزہ اس کی مطلوبہ غذاؤں سے منع کرکے رکهے خدا کی ذمہ داری ہے کہ اس کو جنت کی غذائیں کهلائے اور انہیں جنیتی شراب پلا دے.(بحار الانوار ج 93 ص 331 )خوشا بحال صائمین
قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم :طوبى لمن ظما او جاع للہ اولئک الذین یشبعون یوم القیامةرسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: خوش بخت ہیں وہ لوگ جو خدا کے لئے بهوکے اور پیاسے ہوئے ہیں یہ لوگ قیامت کی روز سیر و سیراب ہونگے.(وسائل الشیعة، ج 7 ص 299، ح‏2)جنت اور روزہ ‏داروں کا دروازہ
قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم :ان للجنة بابا یدعى الریان لا یدخل منه الا الصائمون.رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے اور اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی داخل ہونگے.(وسائل الشیعة، ج 7 ص 295، ح‏31. معانى الاخبار ص 116 )مؤمنوں کی بہار
قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:الشتاء ربیع المؤمن یطول فیه لیلہه فیستعین به على قیامه و یقصر فیه نهارہ فیستعین به على صیامه.رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: سردیوں کا موسم مؤمن کی بہار ہے جس کی طویل راتوں سے وہ عبادت کے لئے استفادہ کرتا ہے اور اس کے چهوٹے دنوں مین روزے رکهتا ہے.(وسائل الشیعة، ج 7 ص 302، ح 3)ماہ رمضان کی فضیلت
قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:ان ابواب السماء تفتح فى اول لیلة من شهر رمضان و لا تغلق الى اخر لیلة منه .رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم فرمود: آسمان کے دروازے ماه رمضان کے پہلی رات کو کهلتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے.(بحار الانوار، ج 93، ص 344)ماہ رمضان کی اہمیتقال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلم:لو یعلم العبد ما فى رمضان لود ان یکون رمضان السنةرسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: اگر بنده «خدا» کو معلوم ہوتا کہ رمضان کا مہینہ کیا ہے، (اور یہ کن برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے) وه چاہتا کہ پورا سال ہی روزہ رمضان ہوتا.(بحار الانوار، ج 93، ص 346)
مؤلف: محمد حسین فلاح زادہ/مترجم: فرحت حسین مہدوی

http://www.rizvia.net/images/stories/1_a6txx.gif
نظرات 0 + ارسال نظر
برای نمایش آواتار خود در این وبلاگ در سایت Gravatar.com ثبت نام کنید. (راهنما)
ایمیل شما بعد از ثبت نمایش داده نخواهد شد