اردو زبان

My thinking

اردو زبان

My thinking

بحرینی خواتین

بحرینی خواتین دنیا کی نام نہاد جمہوریت پسند قوتوں اور آل خلیفہ اور آل سعود کی بہری سماعتوں کو اپنے انقلاب کی صدا پہنچانے کے لئے راتوں کو دارالحکومت منامہ اور دیگر شہروں اور قصبوں کی دیواروں پر نعرے لکھ رہی ہیں۔ 

 

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے دو اقوال

قائد انقلاب اسلامی نے ستائیس دی تیرہ سو نواسی ہجری شمسی مطابق بارہ صفر چودہ سو بتیس ہجری قمری کو فقہ کے اجتہادی و استنباطی درس " درس خارج" سے قبل حسب معمول فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے دو اقوال مع تشریح بیان کئے۔ ان دونوں روایتوں میں دوستی کے پاس و لحاظ اور اس پر عطا ہونے والی جزا کا ذکر ہے۔ دونوں اقوال، ان کے ترجمے اور شرح پیش خدمت ہے؛

پہلی روایت: "عَنْ أَبِی عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ إِنَّ اللَّهَ تَعالی لَیَحْفَظُ مَنْ یَحْفَظُ صَدِیقَه"
دوسری روایت: "قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ع لَا تُفَتِّشِ النَّاسَ فَتَبْقَى بِلَا صَدِیق"





ترجمہ: الکافی میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک روایت نقل کی گئی ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ «انّ اللَّه تعالى لیحفظ من یحفظ صدیقه»؛اللہ تعلی اس انسان کی حفاظت کرتا ہے جو اپنے دوست کی حفاظت کرے۔*
تشریح:یہاں صرف جسمانی حفاظت مراد نہیں ہے۔ ممکن ہے یہ بھی مد نظر ہو لیکن یہاں مقصود ہے اس کی عزت و ‏آبرو کی حفاظت، اس کی ساکھ اور اس کی شخصیت کی حفاظت، اس کے مفادات کی حفاظت۔ ایسا کرنے والے کی حفاظت اللہ خود کرتا ہے۔ اسلام میں دوستی، اخوت اور بھائی چارے کے رشتوں کو اتنی اہمیت دی گئی ہے! آپ اپنے دوست کی حفاظت کریں گے اس کا خیال رکھیں گے تو اللہ آپ کا خیال رکھے گا۔ البتہ دوست کی حفاظت کرنے اور اس کا خیال رکھنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان اس کے گناہوں اور غلطیوں کی بھی توجیہ اور دفاع شروع کر دے۔

ں یہ مراد نہیں ہے۔ حقیقت کی نگاہ سےدیکھا جائے تو یہ اس کی حفاظت نہیں یہ تو اسے رسوا کرنے، اسے نگوں بخت بنانے کے مترادف ہے۔ دوست کی حفاظت سے مراد ہے انسان اپنے اس مومن بھائی کی آبرو کی حفاظت کرے جس کا اس سے ایمانی اور دینی رشتہ ہے۔ یہ ایک روایت۔
ترجمہ: دوسری روایت بھی کافی میں موجود ہے جس میں حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ «لا تفتّش النّاس فتبقى بلا صدیق» لوگوں کے کاموں کے سلسلے میں بہت زیادہ تجسس اور موشگافی نہ کرو۔ لوگوں کے چھوٹے بڑے عیوب تلاش کرنے میں مصروف نہ رہو۔ کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں تم دوستوں سے محروم ہو جاؤگے۔
تشریح:کوئی بھی ہو اس میں ایک نہ ایک عیب تو ہوتا ہی ہے۔ اب اگر آپ تفتیش اور تجسس میں پڑ جائیں گے اور سب کے بارے میں موشگافی کرنا شروع کر دیں گے تو آپ کی نظر میں کوئی اچھا انسان باقی ہی نہیں رہے گا

حضرت عباس ع کی صدا

آج هرطرف خوف کی فضا هے

موت اپنی پنجے گارے شیعون کو

وحشت مین مبتلا کر رهی هے

لیکن اسی وقت

حضرت عباس ع کی صدا فضا مین گونج رهی هے



ای عاشقان حسین علیه السلام

تم کو حسین عصر بلا رها هے

"آؤ"

اور

ادهر

میرے بابا که رهے هین

مجهے موت سے نهین ڈر

لگتا پهر تم کیون ڈرتے هو؟

یه بمون کا خوف؟

یه مرنے کاخوف؟

خوف؟

خوف؟

خوف؟
دیکهو

علی اصغر کو دیکهو

سیکهو

جو تمکو حریت یعنی زندگی دیتا هے

اس سے سیکهو

شیعه یعنی آزادی

یعنی حمایت انسانیت

یعنی مر کر زندگی کسی کو دی دینا

ماه مبارک میں واجب نمازوں کے بعد پڑھنے والی دعائیں :

ماه مبارک میں واجب نمازوں کے بعد پڑھنے والی دعائیں :
بسم الله الرحمن الرحیمیا عَلِىُّ یا عَظیمُ یا غَفُورُ یا رَحیمُ اَنْتَ الرَّبُّ الْعَظیمُالَّذى لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَى ءٌ وَھُوَ السَّمیعُ الْبَصیرُوَھذا شَھْرٌ عَظَّمْتَہُ وَکَرَّمْتَہُ وَشَرَّفْتَہُ وَفَضَّلْتَہُ عَلَى الشُّھُورِوَھُوَ الشَّھْرُ الَّذى فَرَضْتَ صِیامَہُ عَلَىَّ وَھُوَ شَھْرُ رَمَضانَالَّذى اَنْزَلْتَ فیہِ الْقُرْآنَھُدىً لِلنّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدى وَالْفُرْقانِوَجَعَلْتَ فیہِ لَیْلَۃَ الْقَدْرِوَجَعَلْتَھا خَیْراً مِنْ اَلْفِ شَھْرٍفَیا ذَالْمَنِّ وَلا یُمَنُّ عَلَیْکَ مُنَّ عَلَىَّ بِفَکاکِ رَقَبَتى مِنَ النّارِفیمَنْ تَمُنُّ عَلَیْہِ وَاَدْخِلْنِى الْجَنَّۃَ بِرَحْمَتِکَ یا اَرْحَمَ الرّاحِمینَ

شیخ کفعمی نے مصباح و بلد الامین اور شیخ شھید نے اپنے مجموعہ میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا:کہ اس دعا کو رمضان المبارک میں ہر واجب نماز کے بعد پڑھے خداوند عالم اس کے گناہوں کو روز قیامت تک کے بخش دے گا ۔ دعا یہ ہے:

بسم الله الرحمن الرحیماَللّھُمَّ اَدْخِلْ عَلى اَھْلِ الْقُبُورِ السُّرُورَاَللّھُمَّ اَغْنِ کُلَّ فَقیرٍاَللّھُمَّ اَشْبِعْ کُلَّ جایِعٍ اَللّھُمَّ اکْسُ کُلَّ عُرْیانٍاَللّھُمَّ اقْضِ دَیْنَ کُلِّ مَدینٍاَللّھُمَّ فَرِّجْ عَنْ کُلِّ مَکْرُوبٍ اَللّھُمَّ رُدَّکُلَّ غَریبٍ اَللّھُمَّ فُکَّ کُلَّ اَسیرٍاَللّھُمَّ اَصْلِحْ کُلَّ فاسِدٍ مِنْ اُمُورِالْمُسْلِمینَ اَللّھُمَّ اشْفِ کُلَّ مَریضٍاَللّھُمَّ سُدَّ فَقْرَنا بِغِناکَ اَللّھُمّ َغَیِّرْ سُوءَ حالِنا بِحُسْنِ حالِکَاَللّھُمَّ اقْضِ عَنَّا الدَّیْنَ وَاَغْنِنا مِنَالْفَقْرِ اِنَّکَ عَلى کُلِّشَى ءٍ قَدیرٌ.http://www.rizvia.net/images/stories/1_27rt1.gif

موسم بہار

امام خامنہ ای: ماہ مبارک رمضان مسلمانوں کے لئے موسم بہاراںماہ رمضان المبارک کا آغاز در حقیقت مسلمانوں کے لئے موسم بہاراں کی آمد ہے۔اس مبارک مہینے کا آغاز مسلمانوں کی عید ہے جس پر انہیں ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرنا چاہئے۔ 



http://www.rizvia.net/images/stories/janeali.jpg